جیسنڈا آرڈرن نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ ن کو کووڈ فری قرار دے دیا.

ویلنگٹن (گلف آن لائن) نیوزی لینڈ ایک بار پھر کورونا وائرس کو شکست دے گیا, نیوزی لینڈ کو کووڈ فری قرار دے دیا گیا اور تمام پابندیاں ختم کردی گئی۔کورونا وائرس کے کسی بھی فعال کیسز کی اطلاع نہ ملنے کے بعد نیوزی لینڈ نے ملک سے تمام کورونا وائرس کے باعث پابندیاں ختم کردیں۔ اب پابندی کے اعتبار سے نیوزی لینڈ چار درجے سے ایک درجے کی طرف چلا گیا ۔

نئے قوانین کے تحت ، سماجی دوری کی ضرورت نہیں ہے اور عوامی اجتماعات بھی محدود نہ رہے ہیں ، لیکن سرحدیں غیر ملکیوں کے لئے بند ہیں۔نیوزی لینڈ میں دو ہفتوں سے زیادہ عرصہ سے کوئی نیا کووڈ 19 کا کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے اس لمحے کو انجوائے کیا کہ جب انہیں بتایا گیا کہ ملک میں اب وائرس کا کوئی فعال کیس سامنے نہیں آیا۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ اب ہم ایک محفوظ اور مضبوط پوزیشن میں ہیں ، ‘شکریہ ، نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ پہلی بار 25 مارچ کو لاک ڈاؤن میں گیا ، چار مرحلوں پر مشتمل نظام مرتب کیا اور چوتھے درجے پر چلا ، جہاں زیادہ تر کاروبار بند تھے ، اسکول بند تھے اور لوگوں کوگھروں میں رہنے کو کہا تھا۔ پانچ ہفتوں سے زیادہ کے بعد ، یہ اپریل میں تین درجے کی طرف چلا گیا ، جس سے کھانے کی دکانوں اور کچھ غیر ضروری کاروبار کو دوبارہ کھولنے کا موقع ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں