کوچ مصباٍح الحق

ایسولیشن میں بند رہنے کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فرق پڑا، کوچ مصباٍح الحق

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباٍح الحق کا کہنا تھا دس سے پندرہ دن ایسولیشن میں بند رہنے کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فرق آیا . ہم سیریز ہار چکے ہیں، جو کارکردگی تھی اس پر ساری ٹیم اور مجھے افسوس ہے’انہوں نے کہا کہ میدان میں غلطیاں ہوئیں، کیچز ڈراپ ہوئے، بیٹنگ اور باؤلنگ اس طرح نہیں ہوئی۔

ہم یہاں سے روانہ ہوئے تو ایک کھلاڑی کووڈ کی وجہ سے نہیں جا سکا کیونکہ فخرزمان نے ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور وہ ہماری فرسٹ چوائس تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں جا کر بھی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے اور سب سے بڑا مسئلہ بابر اعظم کی وجہ سے ہوا، ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون کھلاڑی کی غیر موجودگی ہمارے لیے بڑی کمی تھی جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا.

اپنا تبصرہ بھیجیں