مریم اور نگزیب

آئین شکن آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن کی سزا قوم بھگت رہی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن ، کمیشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی، شہزاد اکبراوران کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اورکٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ الفاظ کے ہیر پھیر ، حیلے بہانے ، آئیں بائیں شائیں سے کام نہیں چلے گا، آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی، شہزاد اکبراوران کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں