کورونا کے بڑھتے کیسز، لاہور کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن.

لاہور(گلف آن لائن) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگادیا گیا ، اسمارٹ لاک ڈان کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگادیا گیا۔ کیپٹن(ر)محمدعثمان نے کہا ہے کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا جا رہا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاہور کے مزید 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا ، جن میں گلی نمبر4 اے بلاک، بلڈنگ نمبر 20،سیکٹر ایف،گلی نمبر2 اے بلاک عسکری10 شامل ہیں۔ گلی نمبر3 زیڈبلاک فیز3اورمین غازی روڈ ایس بلاک فیز2 ڈی ایچ اے اورگلی نمبر7 سرور کالونی، مین سٹریٹ فضل پارک شادباغ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق لاک ڈان والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں