لاہور ( گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی، 24 گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سنا رہی ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور ووٹ کی طاقت سے گھبرا چکے ہیں، فواد صاحب نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں۔
2018, چئیرمین سینٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع.آٹاچینی بجلی گیس دوائی چور اور عوام کی جیب کاٹنےوالے لٹیرے ووٹ کی طاقت سےگھبرا چکے ہیں۔24گھنٹے پہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سُنا رہی ہے۔نئی حکمت ِعملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں فواد صاحب https://t.co/pd9CIjXOOp
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 2, 2021