مریم نواز کی پیشی سے قبل نیب آفس لاہورکو “ریڈ زون” قرار دینے کی درخواست منظور.

لاہور (گلف آن لائن) وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو کی سیکیورٹی کی فراہمی اور ان کے لاہور آفس کو مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز کی جمعہ کو پیشی سے قبل “ریڈ زون” قرار دینے کی درخواست منظور کرلی ہے ‌مریم کو چودھری شوگر ملز کیس کے علاوہ رائے ونڈ میں اراضی کی خریداری کے سلسلے میں نیب نے 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔ ‌‌ذرائع کے مطابق ، حکومت پنجاب کی ذیلی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے مریم کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دے دی۔

جس دن مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی پیشی متوقع ہے اس پر نیب نے اپنی عمارت پر ممکنہ حملے کے خدشے کا حوالہ دیا تھا۔ ‌ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 مارچ کو پنجاب رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو نیب کے دفتر اور گردونواح میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔‌ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور امن و امان میں خلل ڈالنے اور کورونا وائرس سیفٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں