ماسک نہ پہننے و کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر نوجوان پر مقدمہ درج۔

لاہور (گلف آن لائن) حکومتی احکامات کے مطابق کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج، نواں کوٹ پولیس کی کاروائی ‌ملزم علی حسن بغیر ماسک نجی بس اڈا پر بس میں مسافروں کا سامان رکھ رہا تھا،اویس شفیق‌‌.ملزم کے خلاف مقدمہ درج حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ‌بس اڈا جات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ‌عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ماسک اور مناسب فاصلہ کی عادت ڈالیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نواں کوٹ پولیس نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے قانونی کاروائیاں تیز کر دیں۔ ‌حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی.ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق

اپنا تبصرہ بھیجیں