کورونا وائرس

ملک بھر میں 1119 افراد کورونا کا شکار ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ.

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال چل بسے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔‌ پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ ‌کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔ ‌‌ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21874 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 87 ہزار 95 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں