اداکارہ نمرہ خان

فردوس عاشق اعوان رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں، اداکارہ نمرہ خان

کراچی (گلف آن لائن) اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق رشتے کروانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ اداکارہ کو میزبان کی جانب سے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن دیا گیا جس پر نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔

دوسر ی جانب وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں۔ اس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان انہیں چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں ، تاہم ان کی حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی.

اپنا تبصرہ بھیجیں