اداکار شہریار منور

وزیراعظم عمران خان موجودہ دور کے بہترین لیڈر ہیں، اداکار شہریار منور

کراچی (گلف آن لائن) آصف زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہریار منور کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ذہین اور ہوشیار سیاستدان ہیں، انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا آتا ہے جبکہ عمران خان موجودہ وقت کے حساب سے بہترین لیڈر ہیں۔ شہریار منور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسٹائل آصف زرداری صاحب سے مختلف ہے لیکن عمران خان ایک مضبوط حکمران ہیں لیکن ہم خان صاحب کی خدمات کو سراہتے نہیں ہیں۔

شہریار منور نے کہا کہ جو اس وقت ملک کے سیاسی حالات ہیں، ان حالات میں پاکستان جیسے ملک کو سیاسی حالات کے تحت چلانا بے حد مشکل کام ہے ۔ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ میں اگر وزیراعظم ہوتا تو یہ کر دیتا یا وہ کر دیتا لیکن درحقیقت ان حالات میں کچھ بھی کرنا بے حد مشکل ہے۔ ایک دن کے وزیراعظم بنائے جانے کے بعد پہلے تین کام کون سے کرتے ؟کے سوال کے جواب میں شہریارمنور کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک دن کا وزیراعظم بنایا جاتا تو وہ سب سے پہلے استعفیٰ دیتے، کیوں کہ حکمران بننا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔‌

اپنا تبصرہ بھیجیں