ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا.

اسلام آباد (گلف آن لائن) میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا، تھانہ شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی ، بھابھی اور بھیتجے کو قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، ملزم نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں