سرینگر، فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر میں ایک کشمیری نوجوان شہید.

سرینگر(گلف آن لائن)شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے چندہ جی علاقے میں فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان انکاونٹر میں ایک کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہوا ہے۔
اطلاع کے مطابق فورسز کو ضلع باندی پورہ کے چندہ جی علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے وادی میں سرگرم دس مطلوب عسکریت پسند کمانڈرز کی فہرست جاری کی ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے کہا کہ انہوں نے کشمیر میں 10 انتہائی مطلوب عسکریت پسند فورسز کے نشانے پر ہیں۔ پولیس کے مطابق سلیم پرے، یوسف کانٹرو، عباس شیخ، ریاض شیٹر گنڈ ، فاروق نلی، زبیر وانی اور اشرف مولوی مطلوب کمانڈرز ہیں جو وادی میں گذشتہ چند برسوں سے سرگرم ہیں۔‌پولیس نے تین نئے سرگرم عسکریت پسندوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ثاقب منظور، عمر مصطفی کھانڈے اور وکیل شاہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گذشتہ ماہ میں پولیس نے عسکریت مخالف کارروائیوں میں تقریبا 30 عسکریت پسندوں کو شہید کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں