وفاقی وزیر شیخ رشید

شہبازشریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل جانا نہ پڑے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کردی گئی ہے، آنے والے پانچ سے چھ ماہ بہت اہم ہیں، وزیراعظم نے شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت ایک کمیٹی بنادی ہے، اس وقت پاکستان میں جو بھی دہشتگردی ہو رہی ہے اس کا ذمہ دار ہٹلر مودی ہے، بھارت نے فیٹف سے ایک روز قبل لاہور میں دھماکے کروائے، فیٹف میں پاکستان کا کیس لڑ رہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں پارٹیوں میں مزاحمت اور مفاہمت کی لڑائیاں جاری ہیں، یہ لوگ صرف کیمرے کی سیاست کر رہے ہیں، ان کو مشورہ دوں گا پاکستان کی سیاست میں نئی سوچ آنے لگی ہے، عمران خان کہیں نہیں جارہے بلکہ وہ تمہاری سوچ سے زیادہ بڑی سیاست کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں