پاکستان ویسٹ انڈیز

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز 0-1 سے جیت لی.

گیانا (گلف آن لائن) پروویڈینس میں کھیلے گئے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ میچ کو 3 گھنٹے انتظار کے بعد منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ‌سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہونے کے سبب سیریز پاکستان نے اپنے نام کر لی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے چوتھے اور آخری میچ کے لیے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ حریف ٹیم کے بلے بازوں نے 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان پر 30 رنز بنا لیے تھے کہ اسی دوران بارش ہوگئی۔ بارش کا سلسلہ تھمنے پر میچ 9 اوورز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جسے ہی پچ پر سے کور ہٹائے گئے کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ منسوخ کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں