طالبان کا افغانستان میں‌کنڑول سنبھالتے ہی پاک افغان تجارت میں اضافہ.

اسلام آباد (گلف آن لائن) مغربی سرحد پر کارگو گاڑیوں اور لوگوں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ‌جولائی کے دوسرے ہفتے میں طالبان کے بلوچستان کے چمن بارڈر سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے بعد دوطرفہ تجارت بہت نچلی سطح تک گر گئی تھی۔ ‌سینئر کسٹمز افسر نے ڈان کو بتایا کہ ‘ہمیں امید ہے کہ محرم کے بعد یہ تعداد مزید بڑھے گی’۔ ‌انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کے رجحان سے ظاہر ہوا ہے کہ سرحد پار کرنے والے کارگو/ٹرکوں کی تعداد میں آئندہ ہفتے مزید اضافہ ہوگا۔ ‌توقع کی جارہی ہیں کہ تجارتی سہولیات سے متعلق تاخیر کا شکار متعدد مسائل کو طالبان کی قیادت میں حکومت ترجیح دے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں