ترسیلات زر

ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی، وزرات خزانہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ترسیلات زر، نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وزرات خزانہ کی رپورٹ کے مطابق برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ، جولائی میں ترسیلات زر 2.1 فیصد کمی سے 2.7ارب ڈالر ریکارڈکی گئیں ،ملکی برآمدات 19.7فیصد اضافے سے 2.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،ملکی درآمدات 51.7 فیصد اضافے سے 5.4ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 0.8 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا2.8فیصد ریکارڈ کیا گیا ،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 30.1فیصد کمی سے 89.9 ملین ڈالر رہی ،

پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 1.02ارب ڈالر تک پہنچ گئی،زرمبادلہ ذخائر اگست کے آخری ہفتے تک 27 ارب31 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک 20.26 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.04 ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 165.21 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جولائی میں ٹیکس ریونیو 42.5 فیصد اضافے سے 414ارب روپے رہا، گذشتہ سال نان ٹیکس آمدنی 12.3 فیصد کمی سے 1631ارب رہی ، جولائی کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 133.7ارب روپے منظورکئے گئے ،گذشتہ سال مالیاتی خسارہ بڑھ کر 3403ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ،

زرعی قرضے 12.4فیصد اضافے سے 1366ارب روپے کی سطح پررہے ، جولائی میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 8.4فیصد ریکارڈ کی گئی ، جولائی مہنگائی کی سالانہ شرح 8.9فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جون میں 18.4فیصد تک پہنچ گئی ، بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا جون میں 14.9فیصد تک پہنچ گئی ، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 47 ہزار829پوائنٹس عبور کر گیا،نیب راولپنڈی کے اہلکاروں کو سپریم کورٹ کی پارکنگ میں ملزم کی گرفتاری مہنگی پڑ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں