شاہ رخ خان

شاہ رخ خان اور فرحان اختر کی فلم ڈان 3بنانے بارے خبریں زیر گردش

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور معروف بھارتی اداکارو ہدایتکار فرحان اختر کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ یہ مشہور بالی ووڈ فلم ڈان کا تیسرا سیکوئل بنانے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق، فرحان اختر کے کچھ قریبی ذرائع یہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں اپنی نئی فلم بنانے کے لیے دو کہانیاں پسند آگئی ہیں اور انہوں نے دونوں کہانیوں کے فرسٹ ڈرافٹس تیار کرلیے ہیں جوکہ اداکار شاہ رخ خان کو بھیجے جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان دونوں کہانیوں میں سے جو بھی کہانی شاہ رخ خان کو زیادہ پسند آئے گی اس پر 2022 سے کام شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم کے ہدایتکار فرحان اختر بھی فلم میں اسکرین پر نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 2011 میں ڈان 2 کی ریلیز کے بعد، فرحان اختر نے ابھی تک کسی بھی فلم کی ہدایت کاری نہیں کی کیونکہ گزشتہ چند سالوں سے فرحان اختر کا رجحان اداکاری کی طرف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں