حملوں کی مذمت

طالبان کی کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت

کابل(گلف آن لائن)ترجمان طالبان نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دی جاتی۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ذبیح اللہ نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابل حملے میں شہری اموات ہوئیں، دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دیتے۔

تفتیشی حکام نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی سے 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے۔امریکا نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی تصدیق کی اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں