ڈاکٹر شاہد صد یق

پی ٹی آئی حکومت کواپنی تین سالہ کارکردگی پر فخرہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کواپنی تین سالہ کارکردگی پر فخرہے،حکومت نے معیشت بہتر کرنے اور غریب و متوسط طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے متعدد اقدامات کیے، صحت کارڈ سے ہر شہری کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے پرعمرا ن خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تین سا لو ں میں کسان کے فائدے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں،نچلے طبقے کیلئے احساس پروگرام لائی ،عمران خان پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی سالمیت کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، پوری قوم جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں قومی خزانے بے دردی سے لوٹا پیپلز پارٹی کی حکومت میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں ہے جبکہ سندھ کو پیپلز پارٹی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا، پی پی کے تمام وزیر کرپٹ اور نیب زدہ ہیں سارے لیڈروں کے خلاف کرپشن کے کیسز ہیں۔ عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے کیسو ں پر تو جہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں