کامران اکمل

کامران اکمل نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین نامزدگی کو خوش آ ئند قرار دیدیا

لاہور (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی بطور چیئرمین نامزدگی کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمیز راجہ اچھے کرکٹر تھے ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر بنانا نئے چیئرمین کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

اپنے بیان میں کامران اکمل نے کہا کہ میرے نزدیک کرکٹ آرگنائزرز کو ساتھ ملائے بغیر گراس روٹ کرکٹ میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے تیاری کررہے ہیں، جب تک فٹ ہوں، کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز رکھوں گا، کوشش ہوگی کہ ہمیشہ کی طرح اس سیزن میں بھی اچھی کارکردگی دکھائوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں