لاہور( گلف آن لائن )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے تحریک آزادی کشمیر کے لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں سید علی گیلانی کی رحلت نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بھی ایک سانحہ ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ مرحوم سچے عاشق دین اور پاکستان سے بے پناہ محبت کرنے والی شخصیت تھے،حریت کی جو شمع مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں مرحوم نے روشن کی تھی آج اسکی آب و تاب سے ہر کشمیری کا چہرہ تمتما رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے اس سرخیل کی تمام زندگی بھارتی ظلم و بربریت اور استعماریت کے خلاف جہاد کرتے گزری،سید علی گیلانی کے انتقال سے اگرچہ ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے لیکن تحریک آزادی کشمیر کو اس سانحہ عظیم سے ایک نئی روح ملے گی اور انشاللہ بھارتی تسلط کا سورج غروب ہو کر رہے گا۔