لاہور(گلف آن لائن) اینٹی کرپشن نے با اثر قبضہ مافیا کے خلاف دو بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت سرکاری اراضی واگزار کرالی ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق ضلع لیہ کی تحصیل فتح پور سے چالیس کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت پانچ کروڑ روپے ہے۔ با اثر قبضہ مافیا نے ضلعی حکومت کی قیمتی زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا۔
اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن کر کے زمین واگزار کرالی۔ اینٹی کرپشن خوشاب نے جوہر آباد شہر میں واقع دو کنال کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرالی ۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔ مجموعی طور پر لیہ اور جوہر آباد سے سات کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ واگزار کرائی گئی تمام اراضی متعلقہ محکموں کے حوالے کردی گئی۔ تاوان کی وصولی کے لئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔