نیئر بخاری

حکومتیں غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے نہیں مستقل مزاجی سے چلتی ہیں، نیئر بخاری

اسلام آبا د(گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ حکومتیں غیر ذمہ دارانہ طرز عمل سے نہیں مستقل مزاجی سے چلتی ہیںاپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ روٹی روزگار رہائش چھین کر ملک کو غرببوں کا سمندر بنانے کے زمہ دار عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ انہوںنے کہاکہ غْربت قرض اور خیِرات سے نہیں اِنصاف سے ختم ہوگی ، امیر ترین کابینہ مالیاتی معاونین اور وزیراعظم کا اشرافیہ دوست نہ”تبدیل ہونے والا”مائنڈ سیٹ کھل کر آشکار ہو چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم بتائیں کنٹینر پر کھڑے ہوکر ٹیکس اکٹھا کر کے دکھاوں گا والے عمران خان کی حکومت میں ایف بی آر کے کتنے چیرمین تبدیل ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ کہاں ہے کنٹینر والا عمران خان جو کہتا تھا لوگ ایماندار کو ٹیکس دیتے ھیں،کیا لوگ آج ٹیکس اس لئے نہیں دیتے کہ وزیراعظم ایماندار نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعویدار یو ٹرن ماسٹر عمران خان کیلئے چین رول ماڈل بن گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی بٹن دبانے سے نہیں آسکتی وزیراعظم نے حکومتی نااہلیت کا ایک اور اعتراف کر لیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکمران بین الاقوامی اداروں کے زمہ داران کے سامنے تین سالہ حکومتی کارکردگی کی ایک مثال بھی پیش کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دوسرے ممالک کی کامیابیوں کی مثالیں دینے والے وزیراعظم اپنے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی سے راہ فرار کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں