میر ضیاء اللہ لانگو

دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(گلف آن لائن ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ میں فورسز پر حملے کی شدید مذمت اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ، وزیرداخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی پوری قوم شہداء کے خون کی قرض دار ہے

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ہم دہشت گردوں کا پوری قوت سے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا وزیر داخلہ نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دْعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں