سینیٹر سلیم مانڈوی والا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی شروع دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے، حکومت غیر سنجیدہ ہے ۔ اپنے بیان میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ ملک میں بڑھتے دہشتگردی کے واقعات انتہائی تشویشناک بات ہے، دہشتگردی کے بڑھتے واقعات نے حکومت کے اوپر کئے سوالات کو کھڑے کر دیئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی شروع دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی آ رہی ہے۔سلیم مانڈوی والانے کہاکہ حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث افسوسناک واقعات جنم لے رہے ہیں،حکومت افسوسناک واقعات کی روکتھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں