پنجاب اسمبلی

اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور(گلف آن لائن) اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔حکومتی ادارے اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کو روکنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئے ہیں۔آٹا چینی۔کوکنگ آئل اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔دوکاندار من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں ۔

ایک دوکان سے دوسری دوکان پر اشیا کے نرخ مختلف ہیں۔ سرکاری نرخوں ہر اشیا کا حصول خواب بن کر رہ گیا ہے۔وزیر اعلی کے سرکاری نرخوں پر اشیا کے حصول کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔حکومت کے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کے دعوے ٹھس ہوگئے ہیں۔سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ از سرنو ہرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے جس میں منتخب ارکان اسمبلی کو بھی شامل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں