فرخ حبیب

پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہاکہ 7ستمبر 1965 وہ یادگار دن ہے جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی مہارت اور جانبازی کی بدولت پاکستان کی فضائی حدود کا بھرپور دفاع کیا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہین ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم کو اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں