منظور وسان

آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں،منظور وسان کی آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکامستقبل دیکھ رہاہوں۔انہوں نے کہاکہ سندھ کووفاق سے شکایات ہیں، پانی اوربجلی سمیت دیگرچیزوں میں سندھ کونظراندازکیاجارہاہے، کھلامیدان کسی کیلئے نہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت میں آکرنوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کوبحال کرینگے۔نکالے گئے ملازمین کوبحال کرنااگرجرم ہے تویہ ہم کرتے رہیں گے،پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تواتحادمیں جانے کا سوچیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جس تیزی سے آئے ، اسی تیزی سے واپس چلے جائیں گے۔الیکشن کے حوالے سے منظور وسان نے کہاکہ سال2022کے آخرمیں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہاہوں، الیکشن سال 2022کے اگست،ستمبر یا اکتوبرمیں ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں