شیری رحمن

شیری رحمن کا اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام مشکوک اور متنازعہ ہے، صحافتی تنظیموں نے اس متنازعہ اتھارٹی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں کے پر امن احتجاج کی بھرپور حمایت کرے گی، مجوزہ اتھارٹی قیام سے پہلے ہی متنازعہ ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اتھارٹی متعلق قانونی مسودے کو ابھی تک کیوں خفیہ رکھا گیا ہے، اتھارٹی کے قانونی مسودے میں ایسا کیا ہے جسے حکومت چھپانے کی کوشش کر رہی۔

انہوںنے کہاکہ قانونی مسودے کے بغیر حکومت کس چیر پر مشاورت کر رہی ہے؟ حکومت اتھارٹی متعلق قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔ انہوںنے کہاکہ کچی پرچی پر میڈیا کو سلب کرنے کی اتھارٹی قائم ہونے نہیں دینگے، اظہار کی آزادی پر قدغنیں لگانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرینگے، ملک میں میڈیا مارشل لا نہیں لگنے دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں