لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے نیب کو برجیس طاہر کوگرفتار کرنے سے روکدیا

لاہور(گلف آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنمابرجیس طاہر کوگرفتار کرنے سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کرکے 27 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے برجیس طاہر کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

دخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب لاہور نے 10 ستمبر کو طلب کررکھا ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری نیب لاہور میںزیر التوا ء ہے، نیب لاہور کو تمام ریکارڈ پیش کر چکا ہوں اور مکمل تعاون کیا، خدشہ ہے 10 ستمبر کو پیشی پر گرفتار نہ کرلیا جائے، استدعا عدالت درخواست قبل از گرفتاری منظور کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں