شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم، شفقت محمود کا اوپن یونیورسٹی کا اہم دورہ ، موجود سہولیات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، شفقت محمود نے گذشتہ دن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ملک کے طول و عرض میں موجود طلبہ کو فاصلاتی نظام کے تحت اعلیٰ معیار کی جدید تعلیم سے آراستہ کرنے پر یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ایک روزہ دورے کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ اور اقبال گیلری کے افتتاح کے علاوہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی میں ٹیلی سکول کے لئے موجود سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ یونیورسٹی آمدپروائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیائ القیوم نے پرنسپل افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر، شفقت محمود کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے ڈیجٹلائزیشن ضروری تھی۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیائ القیوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے ڈیجٹلائزیشن کے تحت تعلیمی سرگرمیوں کے عمل کو مزید شفاف اور بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر ضیائ القیوم کی متحرک قیادت نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ماحول یکسر بد ل کر رکھ دیا ہے، اْن کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت یہ یونیورسٹی تعلیمی تبدیلی میں مثالی کردار ادا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کی ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن دیگر تعلیمی اداروں کے لئے بہترین روڈ میپ ہے، جو تعلیمی ادارے اس سفر میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اوپن یونیورسٹی اْن کو تعاون فراہم کرے گی۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ وزارت تعلیم اوپن یونیورسٹی کی لیبارٹریوں اور سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن میرا خواب نہیں مشن تھا، مکمل ہونے پر آج سر فخر سے بلند ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو مکمل کرنے میں ڈینز، فیکلٹی ممبرز اور پرنسپل آفیسر ز کا بھرپور تعاون حاصل تھا، اْن کی محنت و تعاون سے پراجیکٹ کی بروقت تکمیل پر وہ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔بعد ازاں وفاقی وزیر تعلیم نے لائبریری کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے قائم کردہ اقبال گیلری کا افتتاح بھی کیا۔

افتتاح کے موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ یونیورسٹی میں قائم یہ اقبال گیلری اقبال پر تحقیق کرنے والوں کے لئے ایک انمول خزانہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں اقبال گیلری کا قیام لائق تحسین ہے جس میں نوجوان نسل کو اقبال کے بارے میں جاننے کے لئے کتابیں، اقبال کے خطوط و ارشادات اور نسخے فراہم کئے گئے ہیں۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیائ القیوم نے کہا کہ اقبال گیلری نہ صرف قومی سطح پر ایک قیمتی اثاتہ ہے بلکہ یہ گیلری محققین اقبال کے لئے بہترین سرمایہ ثابت ہوگی۔ناظم کتب خانہ، شاہ فرخ کے مطابق اقبال گیلری میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی حیات اور خدمات کے حوالے سے مختلف نوادرات اکٹھی کرکے رکھی گئی ہیں۔تقریب سے اوریکل کارپوریشن کے ڈائریکٹر، عرفان شہزاد، پراجیکٹ کے کنسلٹنٹ، تنویر احمد نے بھی خطاب کیا۔ رجسٹرار، راجہ عمر یونس نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں