ایمن خان

دعا ہے میری بہن مناہل کو وہ تمام خوشیاں نصیب ہوں جسکی کوئی انسان تمنا کرتا ہے ‘ ایمن خان

لاہور(گلف آن لائن)اداکارہ ایمن خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات خیر یت سے مکمل ہونے پر خدا کی ذات شکر اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ دعاہے کہ میری بہن کو نئی شروع ہونے والی زندگی میں وہ تمام خوشیاں نصیب ہوں جس کی کوئی بھی انسان تمنا کرتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ایمن خان نے کہا کہ میں انتہائی خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہوں اور میری دعا ہے کہ میری بہن کی زندگی مجھ سے بڑھ کر خوبصورت اور پر سکون ہواورخدا کی ذات اسے ہر غم تکلیف سے محفوظ رکھے ۔

انہوں نے کہا کہ جن عزیز وا قارب اور دوست احباب نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے انہیں دوبالا کیا ہم سب کے مشکور ہیں اور ان سے التماس ہے کہ میری بہن کی خوشیوں کیلئے اسے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں