مائرہ قتل کیس

مائرہ قتل کیس میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد ، ملزمان کاصحت جرم سے انکار

لاہور( گلف آن لائن)سیشن عدالت نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی مائرہ کے مقدمے میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے مائرہ قتل پر سماعت کی۔گرفتار ملزمان ظاہر جدون اور محمد وسیم کو عدالت پیش کیا جبکہ ملزم طاہر جدون ضمانت منظور ہونے کے بعد عدالت پیش ہوا۔

دوران سماعت پراسکیوشن نے عدالت کو ں بتایا کہ ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئی ہیں جس پر عدالت نے تینوں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت نے جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 22ستمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے اس سے قبل پیش نہ ہونے پر ایک ملزم ذیشان جدون کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں