فلائنگ آپریشن

ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس کے آڈٹ کے موجودہ طریق کار کوغیرقانونی قرار دیدیا

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیوکے سیلز ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے طریق کار کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے موجودہ طریق کار کوغیرقانونی قرار دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے طریق کار کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری کیا۔فاضل عدالت نے ایف بی آر کو درخواست گزاروں کے خلاف حتمی فیصلہ نہ کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ براہ راست آڈٹ سلیکشن سیکشن 25 اے اور سیکشن 177 اے کی خلاف ورزی ہے۔ ایک سے زائد سال کو آڈٹ کیلئے سلیکٹ کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ایف بی آر کا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کا موجودہ طریق کار قانون کے مطابق درست نہیں۔استدعا ہے کہ ایف بی آر کے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے موجودہ طریق کار کوکالعدم قرار دیا جائے۔ ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے آڈٹ کرنے کے موجودہ طریق کار کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ فاضل عدالت نے ایف بی آر کے سیلز ٹیکس کے آڈٹ کے موجودہ طریق کار کوغیرقانونی قرار دیتے ہوئے سیلز ٹیکس کے طریق کار کے خلاف 60 سے زائد درخواستیں منظور کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں