فلائنگ آپریشن

ہائیکورٹ کا شہر میں کوڑا اٹھانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوڑا اٹھانے اور صفائی کے اقدامات کے حوالے سے دائر درخواست پر صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ فاضل عدالت نے عدالت نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔درخواست گزار کی جانب سے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں