ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) ہائی کورٹ نے زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،درخواستگزار ریاض حنیف راہی ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ کہاں پر زبردستی ویکسینیشن ہورہی ہے؟ ۔

ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ویکسین نہ لگوانے کے خلاف بہت ساری پابندیاں لگانے کا کہا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ زبردستی ویکسینیشن سے لوگوں کی بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ وکیل نے موقف اختیار کیاکہ زبردستی ویکسین لگانا انسانی حقوق اور اسلامی روایات کے خلاف ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے دلائل سن کر درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں