صادق سنجرانی

یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کی ٹیم کیساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں میں شریک ہونا باعث تحسین ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (گلف آن لائن) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ یونیورسل سروس فنڈ اور ٹیلی نار کی ٹیم کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں میں شریک ہونا میرے لیے باعث تحسین ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ یہ موجودہ کوشش بلوچستان کے چاغی اور نوشکی اضلاع کو دنیا کے ڈیجیٹل نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کریگی۔

انہوںنے کہاکہ میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو خاص طور پر پسماندہ علاقوں کو ڈیجیٹل اور بااختیار بنانے کے لیے تندہی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان اب بھی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں پیچھے ہے، بلوچستان سے تعلق رکھتے ہوئے ، مجھے فخر محسوس ہوتا ہے جب میرے صوبے کے لوگوں کی بہتری کیلئے بہت زیادہ اہمیت کے حامل منصوبہ جات پے کام ہوتا دکھائی دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کی ترقی شروع سے ہی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے اور میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جو اس انتہائی ضروری پیش رفت میں اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چاغی اور نوشکی اضلاع کے لوگوں کو اس تیز رفتار موبائل براڈ بینڈ 4G پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دنیا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز نے ہماری زندگی کے ہر پہلو میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ چاہے وہ ذاتی ہو یا پروفیشنل۔ پوری دنیا کا سماجی و معاشی مستقبل اب تیز رفتار ڈیجیٹل رابطے پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یو ایس ایف اور ٹیلی نار کی ڈیجیٹلائزیشن شراکت داری پسماندہ علاقوں کو جدید علاقوں کے برابر لانے میں مدد دے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس سے مقامی آبادیوں کو بے مثال مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ہ پیشرفت نوجوان نسل کو یہ موقع بھی دیتی ہے کہ وہ قومی ڈیجیٹل انقلاب کا حصہ بننے کے لیے تعلیم اور پیشہ ورانہ ترقی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انہوںنے کہاکہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، تجارت ، تجارت اور گورننس ، سب کو تیز رفتار آن لائن ڈیجیٹل رسائی کی دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے دیگر پسماندہ علاقوں میں اپنی کوششوں کو زیادہ سے زیادہ اور متنوع بنائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنا مکمل تعاون اور مدد جاری رکھوں گا۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ ترقی یافتہ صوبوں کے برابر لانے کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں