وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب نے جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

سرگودھا(گلف آن لائن)وزیراعلی عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر اور گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور لاء اینڈ آرڈر میں بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

زرائع کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے تونسہ شریف کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری ثنائ اللہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی اورملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلی کے واقعہ کے نوٹس پر ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ کو معطل کر دیا گیا جبکہ علاقہ میں پولیس گشت کی نفری میں اضافہ کردیا کیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بنگلانی موڑ چوکیوالہ بارتھی روڈ پر پولیس چوکی قائم کی جائے اور پولیس پٹرولنگ کو موثر بنایاجائے ۔

عثمان بزدار نے رات کے وقت بھی پولیس گشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا اور واقعہ میں جاں بحق شہری کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں