شاہ محمود قریشی

عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، شاہ محمود قریشی

نیویارک (گلف آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی فارن پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی ، ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عالمی برادری کی طالبان سے کچھ توقعات ہیں جبکہ بعض حلقوں کے خیال میں طالبان قیادت اجتماعیت کی حامل نہیں۔میری اطلاع کے مطابق طالبان قیادت وسعت پذیرہورہی ہے، افغانستان کی دیگرقومیتوں کو بھی حکومت میں شامل کیا جارہا ہے، طالبان اجتماعیت کی جانب بڑھ رہے ہیں تویہ درست سمت ہے۔انھوں نے کہا کہ طالبان نےافغان سرزمین کا کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کا اعلان کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل طالبان کے اپنے مفاد میں ہے، توقع ہےافغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے ، بھارت نے ہمارے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کیا اور کشمیرمیں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی، بھارت نے ہماری امن خواہش کے جواب میں یکطرفہ اقدام اٹھایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے تمام ہمسائے افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، عالمی برادری کو نازک تاریخی موڑپرافغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔پاکستان مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا، افغانوں کے منجمد اثاثے کھولنے سے بحران سے نکالنے میں مدد ملے گی، جنیوامیں افغانستان کیلئے 1.2بلین ڈالرمختص کیا جانا خوش آئند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں