سپریم کورٹ

اورنگی،گجرنالے متاثرین کوادائیگیاں کریں،سپریم کورٹ کاوزیراعلی کوحکم،تحریری حکم نامہ جاری

کراچی(گلف آن لائن)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اورنگی اورگجرنالہ کیس کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وزیراعلی سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور ان اقدامات سے متعلق 2 ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔

کیس کے تحریری حکم نامے میں عدالت نے بتایا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعوی کیا۔ فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا موقف قابلِ قبول نہیں۔

وزیراعلی سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور متاثرین کو تمام سہولیات کے ساتھ 1 سال میں بسایا جائے جبکہ وزیراعلی سندھ اقدامات سے متعلق 2 ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں