سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیزکی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں

کراچی(گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس میں مالکان اور الاٹیزکی نظرثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 16 جون کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے دیاہے۔

جمعرات کوسپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نسلہ ٹاور کیس سے متعلق دائر مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سپریم کورٹ نے کیس سے متعلق دائر مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کو 16 جون کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 16 جون کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نسلہ ٹاور کیس میں رہائشی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر فوری گرانے کا حکم دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں