مسرت جمشید چیمہ

عوام (ن) ،پی پی کی سیاست سے بیزار ،لوٹ ماراو رکرپشن کا دور واپس نہیں آنے دینگے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے یاد رکھیں اب کرپشن اور لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا،کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی پاکستان کی سیاست سے باہر ہو چکی ہے ،نوازشریف حکومت میں نہ ہوں تو ان کا وقت بیرون ملک گزرتا ہے اور وہاں بیٹھ کر کہتے ہیں مجھے اقتدار دو ،مستقبل کی سیاست میں مسلم لیگ(ن)کی قیادت کا کوئی کردارنہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی چھ دہائیوں تک کسی نہ کسی صورت میں اقتدار میں رہی ہے لیکن انہوںنے کرپشن اورلوٹ مارکے سواکوئی کارنامہ سر انجام نہیں دیا جس کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا، مسلم لیگ (ن) بھی کرپشن اورلوٹ مارمیں پیپلز پارٹی کی پیروی کرتی رہی اور عوام نے انہیں بھی مسترد کردیا ہے ۔

دونوں جماعتیں کئی دہائیاں اقتدارمیں رہیں تو عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکیں اور اگراب انہیں دوبارہ موقع ملے تویہ سوائے کرپشن اور لوٹ کا بازارگرم کرنے کے او رکیا کریں گی ،عوام دونوں جماعتوں کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اوراب لوٹ مار اورکرپشن کا دورواپس نہیں آنے دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں