سپریم کورٹ

رحیم یار خان مندر حملہ ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا چیف سیکرٹری کے پی کو کرک مندر کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے رحیم یار خان مندر حملہ ازخود نوٹس کیس میں چیف سیکرٹری کے پی کو کرک مندر کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

منگل کو دور ان سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ بھونگ میں پانی کے نلکے کے باعث لوگوں میں لڑائی کے واقعہ کی اطلاع ملی، لوگوں کو ایسا کیا ہو گیا ہے کہ ایک گھونٹ پانی پر لڑنے لگے ہیں؟ معاشرے میں اخلاقی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاکہ بھونگ میں کچے کے علاقے کے باعث آج بھی خطرہ موجود ہے،کرک مندر کی دسمبر سے اب تک تعمیر مکمل نہیں ہو سکی۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کو روسٹرم پر بلا لیا ۔ چیف جسٹس نے کہاکہ بتائیں اب تک کرک مندر پر ا مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟ ۔

ایڈوکیٹ جنرل کے پی شمائل بٹ نے کہاکہ کرک مندر کا بذات خود تین بار جا کر معائنہ کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہاکہ کرک مندر کی تعمیر عدالت کے حکم کے مطابق مکمل ہو چکی ہے،کرک مندر کی تعمیر اور ہندو کمیونٹی کے اس پر ظہار اطمینان کی وڈیو ریکارڈز بھی موجود ہیں۔سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری کے پی کو کرک مندر کی تعمیر سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں