معین علی

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لندن(گلف آن لائن) انگلش کرکٹر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےمطابق 34سالہ معین علی اب صرف وائٹ بال کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

64ٹیسٹ میچوں میں 2ہزار 914رنز اور 195وکٹیں لینے والے معین علی کہتے ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں جب آپ کا دن اچھا ہو تو پھر اس سے زبردست کوئی فارمیٹ نہیں۔

ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے اور کاش اس فارمیٹ میں بن اسٹوکس کی طرح میں بھی اپنے ملک کے لیے زیادہ کرسکتا۔معین علی نے ہاشم آملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دیکھا تو یہ ہی سوچا کہ اگر وہ اتنا کچھ کرسکتے ہیں تو مجھے بھی ان جیسا کرنا چاہیے تھا۔ معین علی نے اپنے کوچز ، اہل خانہ کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں