یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطیگیوں کے ریفرنس پر ملزمان پر فرد جرم موخر

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطیگیوں کے ریفرنس پر ملزمان پر فرد جرم موخر کر دی گئی ،ریفرنس میں اشتہاری قرار دئیے گئے ملزم فاروق اعوان نے نے وکیل کے ذریعے عدالت سے تحریری معافی مانگ لی۔ بدھ کو دور ان سماعت سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان کی جانب سے عدالت میں درخواست پیش ہوئے۔

شریک ملزم فاروق اعوان نے کہاکہ میرے سابقہ وکیل نے کیس کے حوالے سے گمراہ کیا۔ ملزم فاروق اعوان نے کہاکہ احتساب عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہوں، علاج مکمل ہونے اور وطن واپسی تک عدالت ریلیف دے ،احتساب عدالت نے فاروق اعوان کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ مشروط طور پر واپس لے لیا ۔ جج نے کہاکہ شریک ملزم ریفرنس میں اپنا پلیڈر مقرر کرے، ہر سماعت پر شریک ملزم کی میڈیکل رپورٹ سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

بعد ازاں حتساب عدالت نے سماعت 21اکتوبر تک ملتوی کر دی، یاد رہے کہ ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے،نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں