بابر اعظم

انضمام بھائی ہمیشہ سے فائٹر رہے ہیں، بابر اعظم

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کرکٹر انضمام الحق کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انضمام بھائی ہمیشہ سے فائٹر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ‘انضمام بھائی! آپ ہمیشہ فائٹر رہے’۔

بابر اعظم نے کہا کہ ‘میرے خیالات اور دعائیں آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو جلد صحت یابی اور صحت مند زندگی عطا فرمائے’۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ’لیجنڈ! جلدی ٹھیک ہوجاؤ، آمین۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں