بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی پر 10 ہزار روپے جرمانہ

کولکتہ(گلف آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔کولکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی پر اسکول کیلیے غیرقانونی طور پر اراضی کے کیس میں 10 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔قائم مقام چیف جسٹس راجیش بندال اور جسٹس ارجیت بینرجی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے ویسٹ بنگال کے سرکاری ادارے کے اہلکاروں پر بھی 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا،

جنھوں نے کولکتہ کے قریب نیو ٹائون میں ایک اسکول کیلئے سابق بھارتی کپتان کو ایک پلاٹ غیرقانونی طریقے سے الاٹ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں