معید یوسف

دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے،معید یوسف

اسلام آباد (گلف آن لائن) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے،دنیاکو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور اس پر کوئی دو رائے نہیں۔نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے افغانستان پر تاریخی نقطہ نظر پیش کیا۔

معید یوسف نے کہاکہ نائن الیون کے بعد کی افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ معید یوسف نے کہاکہ دنیاکو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور اس پر کوئی دو رائے نہیں ۔ معید یوسف نے کہاکہ پاکستان ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں