شاہین

پاکستانی شاہین آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستانی شاہین آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستانی شاہین آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی۔ دورے میں 2 چارروزہ اور3 ون ڈے میچزکھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے مطابق پاکستان شاہین 21 اکتوبر کوسری لنکا پہنچے گی۔ پہلا چار روزہ میچ 28 اکتوبر اور دوسرا 4 نومبر کو شروع ہوگا۔ ون ڈے میچز10، 12 اور 15 نومبرکوکھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں