خسرو بختیار

ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، خسرو بختیار

اسلام آ باد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں، اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اوپو موبائل سی ای او کی وفاقی وزیر خسرو بختیار سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جہاں ملاقات میں پاکستان اوپو سی ای او نے کمپنی کی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہم موبائل کمپنیوں کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں جبکہ اوپو مینوفکچرنگ پلانٹ کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان مکمل تعاون فراہم کریگی۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ صنعتوں کی پیداواری اور درآمدی صلاحیت بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سی ای او اوپو پاکستان کا کہنا تھا کہ اوپو کمپنی پاکستان میں موبائل مینوفکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔ سی ای او اوپو پاکستان کا کہنا تھا کہ ملین موبائل فون سیٹ سالانہ پاکستان میں تیار کئے جائیں گے جبکہ کمپنی پاکستان میں تیار شدہ موبائل درآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ سی ای او اوپو پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فون کی جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کیلئے ریسرچ سینٹر بھی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں